بہارِ اُردو: مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی کا 50 سالہ جشن

، کیونکہ مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی اپنی گولڈن جوبلی کا شاندار جشن “بہارِ اُردو” کے طور پر منانے جا رہی ہے۔ یہ تین روزہ ثقافتی میلہ، جو مہاراشٹر کے محکمۂ اقلیتی امور کے زیر اہتمام ہے، 6، 7 اور 8 اکتوبر 2025 کو وُرلی کے مشہور ڈوم ایس وی پی اسٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے۔

 

لفظ، سُر اور ورثے کا تہوار

یہ تقریب اُردو زبان کی لازوال خوبصورتی کا حسین امتزاج ہوگی۔ اس تقریب میں فکر انگیز سمینارز، پینل ڈسکشنز اور داستان گوئی کے سیشنز سے لے کر غزل، قوالی اور صوفی موسیقی کی روح پرور محفلیں شامل ہوں گی۔ علاوہ ازیں نمائشی اسٹال اُردو کے ادبی و فنّی سفر کی جھلکیاں پیش کریں گے اور اس ثقافتی منظرنامے کو مزید خوش رنگ بنائیں گے۔

 

“بہار اردو” کا ہر دن اپنی خاص پہچان کا حامل ہوگا۔

پہلا دن (6 اکتوبر) کا آغاز نمائش اور افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ اس کے بعد قومی یک جہتی گیت، اُردو تھیٹریکل ڈرامہ اور مشہور شعراء کا مشاعرہ ہوگا۔ شام کے وقت ہاسیہ کوی (مزاحیہ شاعر) سریندر شرما اپنی ظرافت سے محفل کو لطف اندوز کریں گے۔ اسی طرح “فلموں میں اردو” کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن ہوگا جس میں رومی جعفری، سچن پلگاؤنکر اور دیگر اہم نام شریک ہوں گے۔ پینل ڈسکشن کے بعد رومی جعفری معروف فلم و نغمہ نگار جاوید اختر کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کا حصہ بنیں گے۔ بہار اردو کے پہلے دن کی میزبانی شیکھر سُمن اور علی اصغر کریں گے۔ دن کا اختتام صوفی/قوالی نائٹ سے ہوگا، جس میں معروف صابری برادران اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پہلے روز کی ایک تقریب اردو اکیڈمی کے “مرزا غالب لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” اور “ولی دکنی ایوارڈ” اردو زبان و ادب کی منتخب شخصیات کی عزت افزائی ہوگی۔

اسی طرح دوسرے دن (7 اکتوبر) کو نوجوان شعراء کا مشاعرہ، اُردو زبان و ادب پر علمی سمینار، ایک فیشن شو اور داستان گوئی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس روز جہلم سنگھ صوفی سنگیت میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ اس روز 156 ایوارڈز مختلف زمروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس دن کی میزبانی پریا ملک اور امتیاز خلیل کریں گے۔

تیسرا دن (8 اکتوبر) موسیقی اور شاعری کے نام ہوگا۔ اس میں مشاعرے، تھیٹریکل ڈرامے اور شباب صابری کی قوالی شامل ہوگی۔ اس دن کی میزبانی شیکھر سُمن کریں گے اور اس دن کا اختتام پدم شری انوپ جلوٹا کی دل نشیں غزلوں سے ہوگا۔

ایک زندہ روایت

اُردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ تہذیبوں، جذبات اور مشترکہ ورثے کا پُل ہے۔ پچاس برسوں سے مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی نے اس ورثے کو پروان چڑھایا ہے اور شعراء، ادیبوں، فنکاروں اور تخلیق کاروں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔ بہارِ اُردو محض ماضی کا جشن نہیں بلکہ مستقبل کا عہد ہے۔ یہ اکیڈمی کی اس وابستگی کا اعلان ہے کہ اُردو زبان کی خوبصورتی آنے والی نسلوں تک قائم و دائم رہے گی۔

پروگرام کی تفصیلات

تواریخ: 6، 7 اور 8 اکتوبر 2025

وقت: 6 اور 8 اکتوبر دوپہر 3:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک

8 اکتوبر دوپہر 2:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک

مقام: ڈوم ایس وی پی اسٹیڈیم، لالہ لاجپت رائے مارگ، ورلی، ممبئی

 

بہارِ اُردو – مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی کے 50 سال

 

پہلا دن – 6 اکتوبر 2025

میزبان: شیکھر سُمن اور علی اصغر

مرزا غالب لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ولی دکنی ایوارڈ کی تقسیم

اوپن مائیک (نوجوان شعراء): اشتیاق اثر، عبدالصمد صفی، عابد اسیر، ریاض متناوی، الیاس غازی، سید شاکر، شاداب حسین، افروز عالم، عارف انعامدار، امجد، افسر، تابش اختر، ساجد اختر

افتتاحی پیشکش (قومی یکجہتی گیت): فرخندہ، کوہِ نور میوزک اکیڈمی

اُردو تھیٹریکل ڈرامہ: مجیب خان (عشق جلے تو جلے ایسا)، ساحر لدھیانوی

مشاعرہ (مشہور شعراء): راجیش ریڈی، عبید اعظم اعظمی، شکیل اعظمی، محشر افریدی، قمر صدیقی، شکھا اودھیش

سوال و جواب: رومی جعفری اور جاوید اختر

پینل ڈسکشن – فلموں میں اُردو: سچن پلگاؤنکر، رومی جعفری، سید قادری،

نظامت شیکھر سُمن

ہاسیہ کوی: سریندر شرما

صوفی/قوالی نائٹ: صابری برادرس

 

 

دوسرا دن – 7 اکتوبر 2025

میزبان: پریہ ملک اور امتیاز خلیل

مشاعرہ (نوجوان شعراء): قیام شاہ، احد سعید، زین لکھیم پوری، ریاض متناوی، افروز عالم، سید شاکر و دیگر

اُردو زبان پر سمینار: ڈاکٹر عبداللہ

فیشن شو: فاروق سید گروپ اور بجنوئی جی

داستان گوئی: فوزیہ (مینا کماری پلے)

صوفیانہ پیشکش: جہلم سنگھ

ایوارڈ تقسیم: 156 ایوارڈز مختلف زمروں میں

 

تیسرا دن – 8 اکتوبر 2025

میزبان: شیکھر سُمن

اوپن مائیک (نوجوان شعراء): سید سلمان عباس، غلام حسین، اظہر شاہ و دیگر

بیت بازی : رئیس ہائی اسکول و جونیئر کالج، بھیونڈی

تمثیلی مشاعرہ (تھیٹریکل مشاعرہ): زاہد علی

اُردو تھیٹریکل ڈرامہ: اقبال نیازی

مشاعرہ (نوجوان شعراء): کلیم ثمر و دیگر

قوالی نائٹ: شباب صابری

گرینڈ فینالے – غزلیں: پدم شری انوپ جَلوٹا

 

بہارِ اُردو: مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی کا 50 سالہ جشن

Print Friendly
  • admin

    Related Posts

    Raajveer Sharma’s Upcoming Film ‘Accidental Youtuber’ Set To Create Big Waves In Bollywood — A True Story That Inspires

    Mumbai: The buzz from the 3rd FilmGiants Global Awards 2025 has barely settled, and Bollywood actor and visionary entrepreneur Raajveer Sharma has already announced his next big venture — “Accidental…

    Print Friendly

    18th Global Film Festival Noida 2025 Announced For 11th To 13th December

    Noida, October 2025 — The much-awaited 18th Global Film Festival Noida 2025 has been officially scheduled to take place from 11th to 13th December 2025 at Marwah Studios, Film City, Noida. The…

    Print Friendly

    You Missed

    Actress Raj Rani, Also Known As Rani Calcutta: From Kolkata To Mumbai, A New Wave Of Acting

    • By admin
    • November 21, 2025
    • 11 views

    गौरी संदीप कवडे — एक ऐसी महिला जिन्होंने अपने दर्द को अपनी पहचान बना लिया।

    • By admin
    • November 21, 2025
    • 10 views

    Portfolio Of Dr. Gaurav Saxena & Bhagwat Prapti Sandesh Pvt. Ltd.

    • By admin
    • November 21, 2025
    • 11 views

    फिरोजाबाद के राहुल शर्मा – साइबर सुरक्षा और शिक्षा जगत के अग्रणी

    • By admin
    • November 21, 2025
    • 12 views

    वर्ल्डवाइड रिकॉर्ड्स से रिलीज हुआ माही श्रीवास्तव, गोल्डी यादव का लोकगीत ‘सड़िया सड़िया कहत रहनी’ ने पार किया एक मिलियन व्यूज

    • By admin
    • November 21, 2025
    • 11 views

    माही श्रीवास्तव ने प्रियंका सिंह के साथ ढाया कयामत, ‘टोना लागो ना’ गाना ने पार दो मिलियन व्यूज, इंस्टाग्राम पर ट्रेंडिंग में

    • By admin
    • November 21, 2025
    • 12 views